کراچی:دعا زہرا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے دعا زہرا کی دارالامان میں رہنے کی خواہش کو ظہیر کی نئی چال قرار دیا ہے۔ جبران ناصر نے ٹوئٹ کی کہ قانون کو دھوکا دینے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے، ملزم ظہیر حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے دھوکا دہی کے ذریعے حقائق چھپا رہا ہے اور دعا زہرا کو عدالت میں جھوٹ بولنے کا کہا جا رہا ہے کہ وہ دارالامان جانا چاہتی ہے جس کے باعث اسے سندھ پولیس کراچی میں پیش نہیں کر سکتی۔جبران ناصر نے کہا لڑکی سے دارالامان جانے کی درخواست دائر کروائی گئی کیونکہ وہاں ملزم اور اس کے ساتھی آسانی سے اس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمیں یقین ہے کہ پنجاب حکومت لڑکی کو دارالامان سے چائلڈ پروٹیکشن سینٹر منتقل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی جس میں مکمل اور مناسب سہولیات موجود ہیں۔ جبران ناصر نے خدشہ ظاہر کیا کہ اپنی جان بچانے کے لیے ظہیر اور اس کے ساتھی کسی بھی حد تک جائیں گے، براہِ کرم دعا زہرا کے نام سے جمع کرائی گئی درخواست پر غور کریں جس میں کہا گیا ہے کہ میرے شوہر سے تعلقات خوشگوار نہیں۔
دعا زہرہ دارالامان کیوں منتقل ہوئی؟نیا پنڈورا باکس کھل گیا
Jul 20, 2022 | 16:44