اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جوکچھ اسلام آباد میں ہوا اسکا نظارہ آج لاہورکررہا ہےجہاں MPAsکو خریدنےکیلئے50کروڑ روپےتک کی پیشکش کی جا رہی ہے۔اس سب کےپیچھےمرکزی کردار زرداری ہےجو اپنی کرپشن پرNROلیتاہےاور چوری کےاس پیسےسےلوگوں کو خریدتاہے۔اسےجیل میں پھینکاجاناچاہئیے۔ یہ ہماری جمہوریت پر ہی نہیں بلکہ ہمارےسماج کی اخلاقی بنیادوں پربھی سنگین حملہ ہے۔عدالتِ عظمیٰ نےکارروائی کی ہوتی اور ان لوٹوں کو تاحیات نااہل کیا ہوتا تو اس سلسلےکی روک تھام کاکچھ بندوبست ممکن ہوتا۔کیا تبدیلی سرکار کی امریکی سازش سے آنے والی امپورٹڈحکومت کے سرپرستوں کو قوم کےاس سنگین نقصان کاکچھ بھی احساس نہیں""؟ عمران خان کی ٹویٹ وزیراعلی کے انتخاب کے لیے جاری جوڑ توڑ کے پیش نظر سامنے آئی ہے۔