فیروزوالہ( نامہ نگار) حکومت پنجاب کی طرف سے پابندی کے باو¿جود سرکل فیروز والا کے علاقہ شرقپور روڈ پر دربار بابا نورشاہ المعروف کوٹ نورشاہ کے میلہ میں الیکٹرانک جھولے لگا دیئے گئے جن کی بجلی کی تاریں بھی ننگی ہیں جو کسی وقت بھی بڑے سانحہ کا باعث بن سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس بارے میں سرکاری ادارہ نے رپورٹ تیار کر کے حکومت پنجاب کو بھیج دی ہے۔