لاہور(نامہ نگار)تھانہ سول لائن مےں ہوٹل کے آڑ مےں چلنے والے قحبہ خانوں سے رشوت لےنے کے الزام پر ایس ایچ او سول لائن ندیم خالد، سب انسپکٹر اختر سمیت دیگر اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سول لائن شفقت ندیم نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکو رپورٹ دی کہ ایس ایچ او سول
لائن ندیم خالد، سب انسپکٹر اختر وغےرہ ہوٹل کے آڑ مےں چلنے والے قحبہ خانوں سے رشوت لےتے ہےں اور اس نے انہےں رنگے ہاتھوں پکڑا ہے جس پر ایس ایچ اوندےم خالد، سب انسپکٹر اختر سمیت دیگر اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج کرکے انہےں گرفتار کر لیا گےا ہے ۔ندیم خالد کا کہنا ہے کہ اگرڈی ایس پی سول لائن سرکل کی تمام کہانی جھوٹ کا پلندہ ہے، اس کےخلاف جھوٹ پر مبنی رپورٹ تیار کی گئی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی سے میرٹ پر انکوائری کروانے کی درخواست ہے۔