سٹی ٹریفک پولیس نے تمام لائسنسنگ دفاتر کے باہر ناکے لگا لئے


لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس نے اپنے تمام لائسنسنگ دفاتر کے باہر ناکے لگا لئے ہےں۔ناکوں پر شہریوں کو چالان کی بجائے لائسنس بنوانے پر آمادہ کیا جارہا ہے۔بغیر لائسنس ڈرائیورز کو فوری لرنر، ڈوپلیکٹ، رینول لائسنس جاری کئے جانے لگے۔ سی ٹی او مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہے۔ سی ٹی او لاہور نے جرمانہ کی بجائے لرنر پرمٹ، لائسنس بنوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد چالان یا ریونیو اکھٹا کرنا نہیں، ڈرائیور کے پاس لائسنس کا ہونا خود اعتماد ڈرائیونگ کی ضمانت ہے۔

ای پیپر دی نیشن