فیروزوالہ( نامہ نگار) مون سون کی بارشیں شروع ہونے سے قبل تحصیل فیروز والا ، مرید کے اور ڈسٹرکٹ شیخوپورہ میں درجنوں برساتی نالوں ڈیکز اور راجباہوں کی صفائی نہ کروائی گئی تھی۔ یہ بات اس حوالے سے ایک سرکاری محکمہ کی فیلڈ ٹیم کی طرف سے تیار کر کے حکومت پنجاب کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ میں برساتی نالوں کی زمینوں کو کئی مقامات پر لوگوں نے اپنے مکانات میں شامل کر لیا ہوا ہے اور کئی جگہوں پر محکمہ آبپاشی کی زمینوں پر دوکانیں اور مکانات ناجائز قابضین نے بنا لئے ہیں جس کی وجہ سے آبی گذر گاہوں کی صفائی نہ ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ کاغذی طور پر راجباہوں اور نہروں کی بھل صفائی کروائی جاتی ہے جس کی وجہ سے پانی کے بہاو¿ کی گنجائش میں اضافہ نہیں ہوتا ہے۔
فیروزوالہ : بارشیں !متعدد نالوں ’ڈیکز‘راجباہوں کی صفائی نہ ہوسکی
Jul 20, 2023