فیروز والہ( نامہ نگار) ڈکیتی چوری اور راہزنی کی وارداتیں ڈاکووں کی لوٹ مار ڈاکووں نے شہروں کو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ، نقدی اورقیمتی گاڑیوں سے محروم کر دیا ۔ڈاکووں نے مزاحمت پر دو افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا فرار ہو گئے۔ جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹاو¿ن کے قریب ڈاکو محمد ندیم سے ایک لاکھ روپے کی رقم اور دو موبائل چھین کر لے گئے۔ رجنا ٹاو¿ن کے قریب ڈاکو رفیق سے نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔ غازی منارہ کے قریب تین ڈاکوﺅں نے عمر حسین سے ایک لاکھ30 ہزار روپے نقدی چھین لی، نواحی گاو¿ں چوہے والی کلاں کے قریب دو موٹر سائیکل سوارباقر علی سے 70 ہزار روپے نقدی موٹر سائیکل چھین کر لے گئے‘ مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ لاہور روڈ پر بائی پاس کے قریب چار ڈاکوﺅں نے کیری ڈبہ کو روک کر عامر یوسف سے نقدی اور خواتین سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور قیمتی سامان چھین لیا۔ ریلوے پھاٹک کے قریب تین ڈاکو کامران سے ایک لاکھ 90 ہزار روپے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ لاہور روڈ پر نالہ سیم کے قریب قریب ڈاکو اعظم سے نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے‘ مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ مختلف علاقوں سے نامعلوم افراد نے چار موٹر سائیکلیں ایک کار چوری کر لی۔