شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر و امیدوار پی پی 137حاجی ملک محمد اقبال نے کہا کہ ملک کو درپیش بے شمار مسائل کے حل کا واحد راستہ قومی مذاکرات ہیں جس کیلئے حکمرانوں کو پہل کرتے ہوئے تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز کو جمع کرنا چاہئے یہ وقت انتقامی کارروائیوں یا سیاست بچانے کا نہیں بلکہ ریاست کو مستحکم کرنے اور معاشی بحران پر قابو پانے کا ہے جس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا۔