تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کا اجلاس ،محرم الحرام کی تقریبات دیگر امور پرمشاورت 


لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محرم الحرام کی تقریبات، پیغام امام حسینؓ کانفرنسز، مراکز علم کے قیام اور ضلع فیصل آباد کی تنظیم نو سمیت دیگر امور کے حوالے سے خصوصی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں خرم نواز گنڈاپور، علامہ رانا محمد ادریس، راجہ زاہد محمود، رانا وحید شہزاد، فرحان عزیز، قاری ریاست علی چدھڑ سمیت دیگر رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ خرم نواز گنڈاپورنے کہاکہ میاں عبد القادراور انکی پوری ٹیم کو فیصل آباد میں تنظیم کواحسن،منظم اور بہترین انداز میں 2 سالہ سیشن مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ محرم الحرام میں تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام محراب ومنبر سے اتحاد امت، یکجہتی، رواداری، بین المسالک ہم آہنگی اور اخوت و بھائی چارے کا پیغام دیں۔ اس محترم و مقدس مہینے کو شان عظمت اہل بیت کے طور پر منائیں۔ نائب ناظم اعلی علامہ رانا محمد ادریس نے کہاکہ ماہ محرم الحرام کے محترم کا آغاز ہو چکا ہے،علمائے کرام اس مہینہ میں محبت اور رواداری کے پیغام کو فروغ دے کر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں۔ واقعہ کربلا کمزوروں کو حوصلہ اور مظلوموں کو جرا¿ت عطا کرتا ہے۔اجلاس میں میاں عبد القادر،رانا غضنفر علی،میاں کاشف محمود،سید شفاعت رسول،رانا رب نواز،آصف عزیز،علامہ عزیز الحسن،سہیل شوکت،نعلین مصطفی، شہراز ستار،محمد طلحہ سمیت رہنماو¿ں نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن