شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین چوہدری طاہر مجید نے کہا کہ ماہ محرم امن،بھائی چارے کا درس دیتا ہے، ہمیںمذہبی منافرت کی بجائے مذہبی ہم آہنگی اور اخوت اور محبت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،ملکی استحکام کیلئے ہر سطح پر امن، وحدت اور باہمی احترام کو یقینی بنایا جائے،ان خیالات کا اظہار ان رہنماو¿ں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے کیا، چوہدری طاہر مجیدنے کہا کہ تمام مذاہب و مسالک کے افراد محرم الحرام پر تحمل اور برداشت کا دامن کسی صورت نہ چھوڑیں اور باہمی اخوت،مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھیں۔
محرم الحرام امن، بھائی چارے کا درس دیتا ہے: چوہدری طاہر مجید
Jul 20, 2023