مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن بڑے مسائل ہیں:جاوید قصوری

لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن بڑے مسائل ہیں۔ ملک و قوم کا یہ المیہ رہا ہے کہ جو بھی بر سرا قتدار آیا اس نے لوٹ مار اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے سوا کچھ نہیں کیا۔قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا جاتا رہا ہے۔ حکومتی پالیسیوں سے امیر پہلے سے زیادہ امیر اور غریب پہلے سے زیادہ غریب ہو گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت جو خوفناک مہنگائی موجود ہے۔ وہ سفید پوش طبقے کیلئے بھی ناقابل برداشت ہو چکی ہے۔ غریب طبقہ تو بالکل ہی پس گیا ہے۔ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی ناکام حکومتوں کی بدولت غربت کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان 116ممالک کی فہرست میں اس وقت 92ویں نمبر پر ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...