لاہور(خصوصی نامہ نگار)تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ حضرت عمر فاروقؓ کے دورِ خلافت میں عالمی سطح پر اسلام کے غلبہ کا آغاز ہوا۔ محرم الحرام کی پہلی تاریخ خلیفہ دوم حضرت عمر فاروقؓ کی شہادت کا دن ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ حضرت عمر فاروقؓ کے دور خلافت کی سیاسی اصلاحات کو تاریخ اسلام میں ایک خاص مقام اور انفرادیت حاصل ہے جس کے اپنے اور بیگانے سب قائل ہیں۔ آپؓ کے دور حکومت میں سن ہجری کا آغاز ہوا۔ بیت المال کی بنیا د رکھی گئی اور راتوں کو گشت کرنے کا طریقہ اختیار کیا گیا۔
حضرت عمر فاروقؓ کے دورِ خلافت میں عالمی سطح پر اسلام کے غلبہ کا آغاز ہوا:شجاع الدین شیخ
Jul 20, 2023