سیدنا عمر فاروقؓ کا دور خلافت عدل وانصاف کا دور تھا: عرفان مشہدی

Jul 20, 2023


لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام خلیفہ دوم امیر المومنین حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کی عظمت اور روشن کردار کو اجاگر کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہل پاکستان عالمی مبلغ پیر سید عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ سیدنا فاروق اعظمؓ کا دور خلافت عدل وانصاف پر مبنی تھا۔ آپ نے بطور خلیفہ اسلامی سلطنت کو وسعت دی۔ آپ کے دور میں اسلامی نظام حکومت 22 لاکھ مربع میل تک پھیل گیا اور ہر چھوٹے بڑے کو یکساں حقوق حاصل تھے۔ آج حکمران انکی سیرت اور طرز حکمرانی سے رہنمائی حاصل کریں۔ آپ ؓکی عظمت وشان میں بہت سی احادیث مروی ہیں اور رسول اللہ نے آپؓ کو جنت کی بشارت دی۔ آپ کو رسول اکرم نے دعا کرکے اللہ سے مانگا آپؓ مراد رسول ہیں۔ رسول اللہ کے پہلو میں آپ کا مرقد اور س لازوال شرف میں صدیق اکبرؓکے سوا کوئی شریک نہیں۔قیامت تک حضور پاک پر جو درود وسلام پڑھا جاتا رہے ۔گا حضرت شیخین کو برابر اسکا حصہ ملتا رہے گا۔ ناظم اطلاعات ونشریات سید احسان گیلانی نے کہا کہ سیدنا فاروق اعظمؓ کی ذات اقدس اور آپ کے افکار ہر دور کے انسان کیلئے مشعل راہ ہیں۔

مزیدخبریں