لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ خلیفہ دوم حضرت عمر فاروقؓ ایک مدبر عادل اور با کردار حاکم تھے۔ غیر بھی ان کے عدل و انصاف کے قائل تھے۔ آج بھی اگر عدل فاروقی قائم کردیا جائے تو دنیا سے ظلم ختم ہو سکتاہے۔ گذشتہ روز خانیوال، وزیر آباد، ملتان، فیصل آباد، لاہور سے آئے ہوئے جمعیت اہلحدیث کے ذمہ داران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے نے کہا کہ اب اہلحدیثوں کا کھویا ہوا سیاسی تشخص بحال کر وا کر ہی دم لیں گے۔ محرم الحرام میں خلفائے راشدین، ا±مھات المومینین سلام اللہ علیہ،اہل بیتؓ پر تبرہ بازیوں کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ملک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ریاست اور حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ بعد ازاں اہلحدیث یوتھ فورس لاہور کی 22ر±کنی کابینہ کا اعلان کیا گیا۔ عبد الرحمن مغل (سر پرست اعلیٰ)،ارشد عمران ظہیر (آرگنائزر)، حافظ سعید عمران (صدر)،مولانا شکیل بشیر سلفی(سینئر نائب صدر)، حافظ ارسلان نصیر (نائب صدر)، قاری عمران سہیل (نائب صدر)، قاری عبد المنان ربانی(سیکرٹری جنرل)، قاری ندیم عاصم (ڈپٹی سیکر ٹری جنرل)، شیخ حمزہ فیاض (ناظم مالیات)، حافظ ابوبکر عامر (نائب ناظم مالیات)، قاری ظفر اقبال (ناظم تبلیغ)، قاری مبشر ندیم قدوسی (نائب ناظم تبلیغ)، قاری نوید منیر (ناظم تربیت)،پروفیسر عمر یوسف (ناظم طبع و تالیف)، قاری شاہد نذیر ربانی (ناظم اطلا عات)، چوہدری ہارون عبد الوحید (ناظم خدمت خلق)، علی زیب(تعلقات عامہ)، احسن مغل(انچارج سوشل میڈیا)،عرفان محمدی(نائب سوشل میڈیا)، نبیل مغل (ناظم سیکورٹی ا±مور)، محمد بابرزمان(نائب ناظم سیکورٹی)، میاں محمد تو قیر حفیظ (میڈیا ترجمان) نامزد ہوئے۔