پاکستان افغانستان تجارتی پارٹنرشپ کی جانب اہم پیش رفت ، تجارتی ایکسپو کا انعقاد


اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان افغانستان تجارتی پارٹنر شپ کی جانب اہم پیش رفت، افغانستان میں منعقد امام ابوحنیفہ تجارتی ایکسپو میں پاکستان سمیت چار ہمسایہ ممالک نے بھرپور شرکت کی۔ افغانستان، پاکستان، ایران اور ترکمانستان سے 600سے زائد سرمایہ کار اور تاجر نمائش میں شریک ہیں۔ خواتین تاجروں اور صنعتکاروں کی ایک بڑی تعداد نے اپنی مصنوعات سمیت شرکت کی۔ نمائش میں 25سے زائد معروف پاکستانی صنعت کار شرکت کر رہے ہیں۔ امام ابوحنیفہ نمائش میں پاکستانی وفد سب سے بڑا ہے تجارتی ایکسپو افغان معیشت کی بحالی اور علاقائی اور عالمی منڈیوں تک رسائی کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
تجارتی ایکسپو

ای پیپر دی نیشن