کراچی ( کامرس رپورٹر ) آئی ایم ایف سے ڈالر ملنے کے باوجود پاکستان میں ڈالر کی قدر مسلسل بڑھ رہی ہے۔انٹر بینک میں76 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر283.04روپے سے بڑھ کر283.80روپے پر جا پہنچی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر290 روپے پر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطاباق بدھ کے روز یورو کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قدر 323روپے سے بڑھ کر323.20روپے پر جا پہنچی۔جبکہ 5روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر377روپے سے گھٹ کر373روپے پر آ گئی۔ دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت5400روپے کے اضافے سے2لاکھ26ہزار400روپے پر جا پہنچی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 4630روپے مہنگا ہو گیا جس سے اسکی قیمت 1لاکھ 94ہزار102روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں 6ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1973ڈالر ہو گیا۔
ڈالر/ سونا
انٹر بنک میں ڈالر 76 پیسے مہنگا‘ سونے کی قیمت 5400 روپے تولہ بڑھ گئی
Jul 20, 2023