”دوست کے پاس تھا“ گمشدگی کی ایف آئی آر اعظم خان کی درخواست پر خارج


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور پی ٹی آئی کے رہنما اعظم خان کی گمشدگی کی ایف آئی آر خارج کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق اعظم خان گزشتہ ماہ 9 جون 2023 کو لاپتہ ہوئے تھے جس کے بعد ا±ن کے بھتیجے کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں 16 جون کو گمشدگی کی ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اعظم خان کی درخواست پر گزشتہ روز ایف آئی آر خارج کی گئی کیونکہ متاثرہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے دوست کے پاس تھے، اپنی مرضی سے رضاکارانہ طور پر مجسٹریٹ کے سامنے 164 کا بیان ریکارڈ کرایا۔
گمشدگی

ای پیپر دی نیشن