نیشنل آئی ٹی سیمینار، منصوبوں کا اجراءآج: وزیراعظم، آرمی چیف اعزازی مہمان ہونگے


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) نیشنل آئی ٹی سیمینار اور آئی ٹی منصوبوں کا اجراءآج ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف مہمان خصوصی اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اعزازی مہمان ہوں گے۔ اعلامیہ کے مطابق سیمینار میں منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، خزانہ، دفاع، دفاعی پیداوار، خارجہ امور، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، اطلاعات و نشریات کے وزراءشرکت کریں گے، سیمینار میں پنجاب، سندھ، خیبر پی کے اور بلوچستان کے وزراءاعلیٰ، گورن اسٹیٹ بینک، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آئی ٹی ماہرین، سینئر آرمی و سول افسر، خلیجی ممالک، چین اور متحدہ عرب امارات سے انڈسٹری لیڈرز اور سفارت کاروں سمیت اہم غیر ملکی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ نیشنل آئی ٹی سیمینار کا مقصد آئی ٹی کی ترقی کے لئے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو یکجا کرنا ہے۔ 
آئی ٹی سیمینار

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...