کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں ٹی ٹی پی کے ژوب چھاو¿نی پر حملے میں امریکی ہتھیار اور سامان کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔دہشت گردوں نے افغانستان میں امریکن فوج کا چھوڑا ہوا اسلحہ استعمال کیا جس میں 5.56 ایم ایم کیلیبر 16 M اسالٹ رائفلیں، جدید معیار کے ہیلمٹ، دستانے، بیک پیک اور یونیفارم شامل ہے۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ کرنے والے دہشت گرد جو کہ ہلاک ہو چکے ہیں امریکی یونیفارم میں ملبوس ہیں۔ اس سے سوال پیدا ہوگیا ہے کہ یہ جدید اسلحہ اور یونیفارم دہشت گردوں تک کیسے پہنچا ؟۔
ژوب اسلحہ
ژوب چھاونی حملہ ، افغانستان میں امریکہ کا چھوڑا اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف
Jul 20, 2023