اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے گزشتہ مالی سال کی طرح رواں مالی سال 2023-24 میں بھی معاشی شرح نمو سست رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان کو کم ترقی اور زیادہ مہنگائی کا سامنا رہا ہے، پاکستان کو نئے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات جاری رکھنا ہوں گی۔ ایشین ڈیویلپمنٹ آو¿ٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2022-23 کی طرح رواں مالی سال 2023-24 میں بھی معاشی شرح نمو سست رہنے کی توقع ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے سست معاشی گروتھ کی بڑی وجہ سیلاب اور سخت مانیٹری مالیاتی پالیسیاں قرار دی ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال مہنگائی تخمینے سے زیادہ رہی، اشیاءکی طلب بڑھنے کی وجہ سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں شرح نمو 6.7 فیصد اور سری لنکا میں 1.3 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ سال 2023-24 میں بنگلہ دیش 6.5 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بنک
ترقی کم، مہنگائی زیادہ ، پاکستان کی شرح نمو سست رہے گی ، ایشیائی ترقیاتی بنک
Jul 20, 2023