اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت گزشتہ روز ایکنک اور کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی لین دین کے اجلاس ہوئے ایکنک نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 485 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی منظوری دی ‘دوسری طرف ایشیائی ترقیاتی بنک نے وفد نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی ہے ذرائع کے مطابق ایکنک نے کے فور منصوبے کی منظوری دیدی اعلامیہ کے مطابق کے فور منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 39 ارب 94 کروڑ روپے ہے منصوبے کیلئے وفاق اور سندھ 50,50 فیصد رقم فراہم کریں گے وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کیلئے 16 ارب 80 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی لیپ ٹاپ سکیم مرکزی حکومت کی فنانسنگ سے 2 سال میں مکمل ہو گی۔ محکمہ موسمیات کا نظام جدید بنانے کیلئے 14 ارب 49 کروڑ 88 لاکھ روپے منصوبے کی منظوری دی گئی جامشورو اور ٹھٹھہ میں پانی فراہمی کے 34 ارب 94 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی لاہور رنگ روڈ جنوبی کو 17 ارب 78 کروڑ روپے سے مکمل کرنے کی منظوری دی گئی صوبوں میں زرعی ٹیوب ویلز سولر پر منتقل کرنے کی منظوری دی گئی خوازہ خیلہ سے بشام تک 48 کلومیٹر طویل شاہراہ کی تعمیر کی منظوری دی گئی خوازہ خیلہ بشام شاہراہ 79 ارب 13 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہو گی پاکستان ایجوکیشن منصوبہ 14 ارب روپے مالیت سے مکمل کرنے کی منظوری دی گئی۔پاکستان ایجوکیشن منصوبے کے تحت تعلیمی وظائف دیئے جائیں گے، لاہور، ساہیوال، بہاولنگر موٹروے کا پہلا حصہ 263 ارب 79 کروڑ روپے سے مکمل کرنے کی منظوری دی گئی ۔وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کے اجلاس مےں بین الحکومتی تجارتی لین دین ایکٹ 2022 کے تحت کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں ایسٹ وارف میں بلک اور جنرل کارگو ٹرمینل کی ترقی کے لیے تعاون پر متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان معاہدے کے حوالے سے وزارت سمندری امور کی سمری پر غور کیا۔ کمیٹی نے تفصیلی بحث کے بعد فریم ورک ایگریمنٹ پر مذاکرات کی اجازت دی اور ایک کمیٹی تشکیل دی ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بنک کے وفد نے کنٹری ڈائریکٹر یا نوگرژی کی سربراہی میں ملاقات کی اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے اے ڈی بی کے وفد کو آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی پروگرام ریونیو وصولیوں توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق بتایا وزیر خزانہ نے اکے ڈی بی کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر بات چیت کی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں بروقت پوری کریگا۔
ایکنک نے 485 ارب روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی
Jul 20, 2023