ہر محاذ پر چیلنج کا سامنا ، اتحاد کی رسی پکڑ کر نمٹنا ہے : محسن نقوی 


لاہور( نیوزرپورٹر ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے محرم الحرام کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں قربانی اور حق سچ پر کھڑے رہنے کا درس دیتا ہے-علماء کرام نے ہمیشہ ملک وقوم کی رہنمائی کی ہے-محرم الحرام کے دوران امن او ریگانگت کی فضا برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام کی خدمات کو فراموش نہیں کرسکتے-محرم ا لحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے علماءکرام و مشائخ عظام کو بھائی چارے،مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا چاہیے مجھے امیدہے کہ موجودہ حالات کی نزاکت کے پیش نظر علماء کرام و مشائخ عظام ہمیشہ کی طرح یگانگت، یکجہتی او ربھائی چارے کو فروغ دیں گے-آج وطن عزیز کو ہر محاذ پر چیلنجز کا سامناہے-ہم نے بحیثیت قوم اتحاد اوراتفاق کی رسی کو پکڑ کر ان چیلنجز سے نمٹناہے- ہماری نجات اسوہ حسنہ اور فلسفہ حسین پر عمل پیرا ہونے میں ہے محسن نقوی نے اسلام آباد کے علاقے گولڑہ شریف کے قریب دیوار گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی نے راولپنڈی میں شدید بارش کے پیش نظر ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شدید بارش کے باعث راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں پانی کے فوری نکاس کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے فی الفور تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ بارشی پانی کی نکاسی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے افسران نکاسی آب کا کام مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجود رہیں۔
محسن نقوی 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...