لاہور‘ ریاض‘ واشنگٹن (خصوصی نامہ نگار + اے پی پی + نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب میں گزشتہ روز نئے ہجری سال کا آغاز ہو گیا۔ پاکستان میں آج یکم محرم الحرام ہے اس سلسلے میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مجالس کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ جن میں علماءکرام و ذاکرین واقعہ کربلا کے فضائل پر روشنی ڈالیں گے۔ نیز حضرت امام حسینؓ اور انکے رفقاءکی حق‘ انصاف اور اسلام کی سربلندی کیلئے عظیم قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے محرم کے بارے میں اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہمارے بہت سے مسلمان دوست اور ہمسائے نیا اسلامی سال منا رہے ہیں جو روزہ، عبادت اور تاریخی قربانیوں کا مہینہ ہے۔ جیسا کہ ہم نئے سال میں جا رہے ہیں، ہمیں انصاف‘ مساوات اور ایثار کا عہد کرنا چاہئے۔
نیا سال
سعودی عرب میں ہجری سال کا آغاز پاکستان میں یکم محرم آج تاریخی قربانیوں کا مہینہ: جوبائیڈن
Jul 20, 2023