ہیوسٹن (این این آئی) امریکی محکمہ خارجہ کی نائب معاون وزیر الزبتھ ہارسٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں، بات چیت کی مزید تفصیلات کے مطابق الزبتھ ہارسٹ کا کہنا تھا کہ 75 برسوں میں پاک امریکا تعلقات دنیا اور خطے کیلئے نتیجہ خیز رہے، کئی برسوں تک پاک امریکا تعلقات کو علاقائی عینک سے دیکھا گیا، چاہے وہ افغانستان ہو، چین یا بھارت، پاک امریکی تعلقات اپنے طور پر قائم ہیں۔اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو کے خلاف الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے الزبتھ ہارسٹ نے مزید واضح کیا کہ ہم کسی ایک سیاسی امیدوار یا پارٹی پر کسی قسم کی پوزیشن نہیں رکھتے، ہم جمہوری اصولوں، آزادی اظہار اور قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی تاریخ کا نیا باب لکھ رہے ہیں، توجہ عوام، سرمایہ کاری، معیشت اور خوشحالی پر ہے، ہم پاکستانی عوام کی منتخب کردہ کسی بھی حکومت کے ساتھ کام کیلئے تیار ہیں۔
امریکہ
پاکستانی سیاست میں کردار نہیں غلط فہمیاں دور کرنی ہیں : امریکہ
Jul 20, 2023