عمران خان ایک بار پھر دنیا میں رسوا ، قوم کے آگے بے نقاب ہو گیا، وقار مہدی


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے اعظم خان کے سائفر کے متعلق بیان پر ردعمل مےں کہا ہے کہ عمران خان ایک بار پھر دنیا میں رسوا اور پاکستانی قوم کے آگے بے نقاب ہو گیا، بےان مےں انہوں نے کہا کہ اعظم خان کے بیان نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سائفر کے متعلق بیانیئے کو مہرِ تصدیق ثبت کردی ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پہلے دن سے ہی موقف تھا کہ عمران خان جھوٹ بول کر قوم کو دھوکہ دے رہا ہے،خود پسندی کا شکار اور اقتدار کا بھوکا عمران خان سمجھتا تھا کہ وہ پاکستانی قوم کو بے وقوف بنانے میں کامیاب ہوجائے گا،اعظم خان کا اعتراف "صبح کا بھولا شام کو آئے تو اسے بھولا نہیں کہتے" کے مترادف ہے،عمران خان سے منسلک ایسے تمام کرداروں کو بھی اعظم خان کی تقلید کرنی چاہیے،عمران خان سے منسلک تمام کردار فیصلہ کرلیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہیں یا تاریخ کے سیاہ باب جھوٹے اور مغرور شخص کے ساتھ عمران خان اب اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ وہ پاکستان کی عوام کو گمراہ کرسکتے ہیں،2018 میں بھی عوام نے عمران خان کو ووٹ نہیں دیے تھے، پی ٹی آئی کو ملنے والے ووٹ نام نہاد آر ٹی ایس کا شاخسانہ تھا,عمران خان میں بھی اگر رتی برابر بھی غیرت اور پاکستان سے محبت ہے تو وہ قوم سے اپنے کرتوتوں اور گناہوں کی معافی مانگے۔
وقار مہدی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...