بیجنگ (شِنہوا)چین کے تیار کردہ اے جی 600 بڑے ایمفیبیئس طیاروں کے بارے میں تصدیق کی گئی ہے وہ آگ بجھانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔طیارہ ساز ادارے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ نے بتایا کہ اے جی 600 طیاروں نے آگ بجھانے کی تصدیق کرنے والی پرواز کے آزمائشی مشن مکمل کرلئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑے ایمفیبیئس ماڈ ل کے طیارے اس طرح کے مشن کی انجام دہی کی صلاحیت کے حامل ہیں۔ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ نے بتایا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 3 اے جی 600 طیاروں نے چین بھر میں مختلف مقامات پر 172 آزمائشی پروازیں کیں جن میں مجموعی طور پر 430 پرواز گھنٹے مکمل کئے گئے۔آزمائشی پروازوں کے دوران طیارے کے پلیٹ فارم کی کارکردگی اور اس کے آگ بجھانے کے نظام کی تصدیق کی گئی۔ آزمائشی پرواز کرنے والے طیارے نے تین، چھ اور 12 ٹن پانی کا بوجھ اٹھا کر اسے گرانے کی مشق کی ہے۔ اس کے علاوہ آپریشنز کے مختلف طریقوں، پوزیشنز، رفتار اور اونچائی میں طیارے کی کارکردگی کی جانچ کی گئی۔ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ نے کہا کہ متعلقہ تکنیکی انڈیکیٹرز طیارے کی ڈیزائن کی ضروریات کے تحت ہیں۔ اس وقت اے جی 600 ایمفیبیئس طیارہ محفوظ طریقے سے آگ بجھانے کے عملی کام کی صلاحیت کا حامل ہے۔اے جی 600 طیارے کو چین میں ہنگامی امدادی صلاحیتیں مضبوط بنانے میں اہم ایروناٹیکل آلات کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ اسے چینی زبان میں کن لونگ یا "واٹر ڈریگن" بھی کہا جاتا ہے۔اے جی 600 جنگلات کی آگ پر قابو پانے، سمندر میں تلاش ، بچا اور دیگر اہم امدادی کام انجام دے سکتا ہے۔
چین کا اے جی 600 ایمفیبیئس طیارہ آگ بجھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے
Jul 20, 2023