بھارت میں شدید بارش‘ جمنا کا پانی متھرا ‘ ورندان میں داخل‘ ہلاکتیں 150 ہو گئیں

Jul 20, 2023


نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں کئی روز سے جاری بارشوں کے نتیجے میں قدیم شہروں ورنداون اور متھورا میں دریائے جمنا کا پانی داخل ہوگیا۔ مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ ریاست اترپردیش کے ضلع متھورا میں دریا میں پانی کی سطح 166.68 میٹر ریکارڈ کی گئی جہاں شہر واقع ہے اور پانی کی خطرناک سطح 166 میٹر ہے۔ دونوں شہروں کی تمام گلیوں میں پانی بھرا ہوا ہے، جہاں گاڑیاں جزوی ڈوبی ہوئی ہیں۔ کئی افراد سیلاب کی وجہ سے گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ بھارت میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ہلاکتوں تعداد 150 سے زائد ہوگئی۔ہماچل پردیش میں سب سے زیادہ 125 ہلاکتیں ہوئی ہیں، ہماچل پردیش میں 682 سڑکیں بند ہیں۔ ریاست کو4,691 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
بھارت بارش

مزیدخبریں