اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کیپیٹل پولیس کے خصوصی اسکواڈ سری نگر ہائی وے،ایکسپریس ہائی وے اور فیصل ایونیو سمیت دیگر بڑی شاہراں پر سپیڈ چیکنگ کیمروں کے ذریعے تیز رفتاری،غلط سمت میں گاڑ ی چلانے اور روڈ ڈسپلن کو متاثر کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بھرپور قانونی کارروائیاں جاری ہیں،اس ضمن میں رواںسال کے دوران مختلف خلاف ورزیوں پر1500سے زائدڈرائیورز کوچالان ٹکٹس جاری کیے گئے چیف ٹریفک آفیسراسلام آبادڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے کہا کہ تیز رفتاری اور غلط سمت میں گاڑی چلانے والے اپنے ساتھ دوسروں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں،ان حادثات کی روک تھام کے لئے سپیڈچیکنگ کیمروں کااستعمال نہایت ضروری ہے جس کیلئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس اپنے تما م وسائل بروئے کار لارہی ہے،اس موقع پر زونل ڈی ایس پیز کو بھی خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تیز رفتاری کرنے والے، ٹریفک کے بہا میں رکاوٹ بننے والے عناصر خصوصا ٹریفک ڈسپلن کو متاثر کرنے والوں کے خلاف سپیڈچیکنگ کیمروں کے ذریعے بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔
حادثات کی روک تھام کےلئے سپیڈچیکنگ کیمروں کااستعمال ضروری ہے،مصطفی تنویر
Jul 20, 2023