حکم امتناع کے باوجوداکادمی ادبیات نے نئی اسامیوں کا اشتہار جاری کردیا


اسلام آباد(وقائع نگار)اکادمی ادبیات پاکستان کی انتظامیہ اور بالخصوص افسر انتظامیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باوجود نئی اسامیوں کا اشتہار جاری کردیا۔چھ ماہ قبل اکادمی ادبیات میں بھرتیوں کا اشتہار دیا گیا جس میں اکادمی ادبیات پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کو بائی پاس کرتے ہوئے مشتہراسامیوںمیں پنجاب کا کوٹہ خلاف قانون کم کردیا ۔اس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم امتناع دیا اور اکادمی حکام سے جواب طلب کیا اور مزید کاروائی سے روک دیا۔اس کے باوجود انتظامیہ نے نئی اسامیاں مشتہر کردیں ۔

ای پیپر دی نیشن