اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ملک میں ٹیلی کام اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے والے معروف ادارے، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)نے 30جون 2023کو ختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ان مالی نتائج کا اعلان 19 جولائی 2023کو اسلام آباد میں منعقد ہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران پی ٹی سی ایل گروپ نے اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا اور پاکستان کی صف اول کی انٹیگریٹڈ ٹیلی کام خدمات فراہم کنندہ کی حیثیت سے اپنی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ پی ٹی سی ایل کی46.9ارب روپے کی آمدنی 2022 کے مقابلے میں 17.3فیصد زیادہ ہے،منافع 27.9فیصد بڑھا ہے۔پاکستان کے مشکل میکرو اکنامک حالات کے باوجود پی ٹی سی ایل گروپ نے پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں اپنی آمدنی میں 26.8 فیصد اضافہ کیا۔
پی ٹی سی ایل نے پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا
Jul 20, 2023