ٹورازم اسکواڈ کا فرض سیاحوں کی رہنمائی اورحفاظت کرنا ہے، زاہد اقبال


 راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر)پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ مری سیاحوں کو سیکرٹری سیاحت آصف بلال لودھی کی ہدایات اورحافظ غضنفر علی کی زیر نگرانی مدد اور معلومات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔ فیلڈ سپروائزر زاہد اقبال نے ملکہ کوہسار مری میں سیروتفریح کیلئے پولینڈ سے آنیوالی سیاح فیملی کو مری کے سیاحتی مقامات کے بارے میں تاریخی 'جغرافیائی اورموسمیاتی معلومات دیں۔ انہوں نے انٹرنیشنل ٹورسٹ سے کہا کہ ملکہ کوہسار مری میں سیاحت کے بارے میں رہنمائی کے لیے ہر سیاحتی مقام پر پنجاب ٹورازم اسکواڈ کی ٹیم موجود ہے۔ اس کے علاوہ 1421 ٹورازم اسکواڈ کے ہیلپ لائن نمبر پر کال کرکے بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ فیلڈ سپروائزر dtsنے کہا کہ ٹورازم اسکواڈ کا بنیادی فرض سیاح حضرات کی رہنمائی اورحفاظت کرنا ہے۔ انکا کہنا تھاکہ حکومت پاکستان نے سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل سیاحوں کے لئے بہت عمدہ اقدامات کیے ہیں۔پولینڈ سے آنیوالی سیاح فیملی نے پنجاب ٹورازم اسکواڈ کی ٹیم کی کارکردگی کوسراہا اور فیلڈ سپروائزر زاہد اقبال کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نےپنجاب حکومت کے محکمہ سیاحت کے اقدام کوبھی سراہا اورمری میں پنجاب ٹورازم اسکواڈ کی تعیناتی کی تعریف کی اورپوری دنیا کو پاکستانی سیاحت کے حوالے سے پیغام دیا کہ پاکستان امن پسند اور قدرتی خوبصورتی سے مالامال ملک ہے۔

ای پیپر دی نیشن