راولپنڈی(جنرل رپورٹر )تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے قائدملت جعفریہ آغاسید حامد علی شاہ موسوی کی تاسی میں محرم الحرام کیلئے ضابطہ عزاداری کا اعلان کردیا،عزاداری ہماری شہ رگ ہے اس راہ میں کو پابندی اور رخنہ اندازی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ،حکومت محرم الحرام کی مجالس اور جلوس عزا کی برآمدگی میں 1985 کے جونیجو معاہدے پر عمل در آمد کی پابند ہے ،وفاقی اور صوبائی حکومتیں محرم عزاداری سیل تشکیل دے کر میڈیا پر تشہیر کریں ،بانیان مجالس وجلوس وقت کی پابندی نظم ضبط کو ملحوظ خاطر رکھ کر روشنی اور صفائی کا خاص اہتمام کرے،انتظامیہ اور بانیان مجالس مکمل باہمی تعاون کریں ،حساس علاقوں ،شہروں کو فوج کے حوالے کیا جائے،حکومت کوئی ایسا حکم جاری نہ کرے جس سے کسی کی حق تلفی ہو یا خوف و ہراس پھیلنے کا امکان ہو،ملکی امن وامان کو یقینی بنانے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کی ہرشق پر عمل کیا جائے،ممنوعہ گروپوں کو نئے ناموں سے کام کرنے سے روک کر انسداد دہشت گردی ایکٹ پر سختی سے عمل کیا جائے،حکومت پنجاب کی جانب سے گھروں میں مجالس اور عزاداری کی اجازت حاصل کرنے کے حوالے سے خدشات ہیں، ،اسرائیل ہمیشہ سے مسلمانوں کا دشمن ہے اور رہے گا ،جو پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں وہ کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے عزاداروں کی سہولت کیلئے ملک بھر میں محرم کمیٹی عزاداری سیل قائم کردیئے ہیں،جس کے ٹی این ایف جے مرکزی کنوینر علامہ راجہ بشارت حسین امامی ہوں گے ۔ ہیڈکوارٹر مکتب تشیع میں علمائے کرام اور تحریک کے عمائدین کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا
عزاداری ہماری شہ رگ ،رخنہ اندازی برداشت نہیں کی جائےگی،حسین مقدسی
Jul 20, 2023