راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) 13سالہ ذہنی معذور بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتارہو گیا،تھانہ صدر بیرونی پولیس کو متاثرہ بچی کی والد ہ نے درخواست دی کہ ملزم اسد عباس نے اس کی بیٹی کو خالی مکان میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی، پولیس نے متاثرہ بچی کی والد ہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔