کراچی(کامرس رپورٹر)دی انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی ن نے ’دی اسٹیٹ آف پاکستانز اکانومی 2023-24‘ پر رپورٹ جاری کردی۔ یہ رپورٹ ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس، سکول آف اکنامکس اینڈ سوشل سائنسز کے فیکلٹی ممبران نے تصنیف کی ہے۔ رپورٹ کی رونمائی آئی بی اے مین کیمپس میں ہوئی۔ مذکورہ رپورٹ پاکستان کو درپیش مستقل مسائل کا تنقیدی تجزیہ فراہم کرتی ہے اور پائیدار اقتصادی ترقی اور سماجی بہبود کے لیے قابل قدر سفارشات پیش کرتی ہے۔رپورٹ میں تین اہم چیلنجز پر روشنی ڈالی گئی ہے جنہوں نے قوم کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے اور وسیع تحقیق اور اقتصادی تخمینوں کے ذریعے سیاسی صورتحال، معاشی چیلنجز، سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی پر رپورٹ مرتب کی گئی ہیِِِِ۔ رپورٹ نے ان باہم مربوط چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بصیرت انگیز پالیسی سفارشات پیش کیں۔