مانیٹری پالیسی کو مزید سخت کرنے کا مطالبہ سمجھ سے بالا تر ہے:ٹی اے اے

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے لئے گئے قرض سے پاکستان کے تمام طبقات کیلئے مشکلات بڑھی ہیں۔ مانیٹری پالیسی کو مزید سخت کرنے کا مطالبہ سمجھ سے بالا تر ہے۔ معیشت کو سمت دینے کیلئے مالیاتی ڈسپلن ضروری ہے لیکن آئی ایم ایف کی شرائط مہم جوئی کے مترادف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے سٹیٹ بنک کو مزید خود مختاری دینے کی بات کی جارہی ہے جو واضح عندیہ ہے کہ آنے والے دنوں میں مانیٹری پالیسی میں مزید اضافہ کیا جائے گا جس سے مشکلات بڑھ جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...