کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان رہا اور 100انڈیکس 85پوائنٹس بڑھ گیا تاہم مارکیٹ 45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر ہی بحال رہی۔،کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 22ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ 62.15فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا سرمایہ کاروں کی منافع بخش شعبوں میں خریداری کے باعث انڈیکس 45200پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا تاہم سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال اور آئی ایم ایف ڈیل کے بعد پاکستان میں مہنگائی کی نئی لہر آنے کی قیاس آرائیوں نے مارکیٹ کو تنزلی کی جانب دھکیل دیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 85.77پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 45009.34پوائنٹس سے کم ہو کر 45095.11 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس آئی آل شیئرز انڈیکس 30450.63پوائنٹس سے کم ہو کر30352.33پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ 110.82 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15966.73 پوائنٹس سے بڑھ کر16077.55پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 22ارب27 کروڑ 15 لاکھ34ہزار 333 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68 کھرب 99 ارب 54 کروڑ 40 لاکھ 59 ہزار 78 روپے سے گھٹ کر 68 کھرب 77 ارب 31 کروڑ 25 لاکھ 24 ہزار 745 روپے پر آگیا۔
سٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاروں کے 22ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
Jul 20, 2023