لاہور(سپورٹس رپورٹر)گال ٹیسٹ میں قومی بیٹر سعود شکیل کے ڈبل سنچری بنانے پر کیک کانٹے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔کھیل کے اختتام پر سعود شکیل جب ڈریسنگ روم پہنچے تو ماحول دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ ٹیم ارکان نے انہیں ڈبل سنچری پر جشن منا کر ان کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔سعود شکیل جیسے ہی ڈریسنگ روم میں داخل ہوئے تو ٹیم ارکان نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا اور انہیں تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے کیک بھی کاٹا۔ ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے سعود شکیل کو مبارکباد دی اور بیٹنگ میں ان کی مستقل مزاجی اور شارٹ سلیکشن کو سراہا۔ سعود شکیل نے کہا کہ میرے کیرئیر اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں پہلی ڈبل سنچری ہے جس پر میں بہت خوش ہوں۔ ڈبل سنچری کا کریڈٹ فاسٹ بائولر نسیم شاہ کو دیتے ہوئے کہا کہ 150 سے 200 رنز تک پہچانے میں زیادہ کریڈٹ نسیم کو جاتا ہے، اس وقت مجھے اتنا یقین نہیں تھا کہ میں ڈبل سنچری سکور کرلوں گا۔لیکن نسیم نے بہت ساتھ دیا اسے مجھ سے زیادہ یقین تھا کہ میں 200 رنز کرسکتا ہوں۔
سعود شکیل کی ڈبل سنچری پر کیک کاٹنے کی تقریب ‘ہیڈ کوچ‘کرکٹرز کی مبارکباد
Jul 20, 2023