کو ایفرو ٹی ٹین لیگ آج سے شروع پاکستان کرکٹ بورڈ کا قومی کرکٹرز کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے زمبابوے ایفرو ٹی ٹین لیگ کیلئے قومی کرکٹرز کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔زمبابوے ایفرو ٹی ٹین لیگ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں آصف علی، شاہ نواز دھانی، محمدحفیظ کے مختلف ٹیموں سے معاہدے ہوئے ہیں۔پی سی بی نے آخری لمحات میں کھلاڑیوں کو این اوسی دینے سے منع کر دیا ہے۔ایونٹ میں پانچ ٹیمیں ٹائٹل کیلئے میدان میں اتریں گی، جن میں ڈربن قلندرز، کیپ ٹاؤن سیمپ آرمی، بلاوایو بریوز، ہرارے ہریکینز اور جوبرگ بفیلوز شامل ہیں۔تمام میچ ہرارے میں ہوں گے۔ ٹورنامنٹ آج20 جولائی کو شروع ہوگا اور 29 جولائی کو شیڈول بڑے فائنل کے ساتھ اختتام کو پہنچے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...