اسلام آباد (نامہ نگار) ایچ ای سی نے گریجوایٹ ایجوکیشن پالیسی ترتیب دے دی جو کہ سمسٹر خزاں 2023ء سے قابل عمل ہو گی۔ دو دہائیوں پر محیط تجربے کی روشنی میں اور شعبہ اعلی تعلیم سے منسلک ماہرین کی مشاورت سے تشکیل دی جانے والی پالیسی میں جامعات کی خودمختاری،معیار تعلیم کی بہتری کے اصولوں کو مد نظر رکھا گیا ہے۔