حافظ آباد، بھرتیوں پر رشوت، سابق سی ای او ایجوکیشن‘ احسن انصر بھٹی سمیت 6 افسروں پر مقدمہ

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ تعلیم میں نائب قاصد اور درجہ چہار م کی سیٹوںپر بھرتیوںکے دوران لاکھوں روپے رشوت لیکر میرٹ سے ہٹ کر جعلی دستاویزات پر امیدواروںکو بھرتی کرنے کے الزام میں محکمہ ایجوکیشن کے سابق چیف ایگزیکٹو جاوید اقبال بابر، سابق ایم پی اے احسن انصر بھٹی سمیت 6افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق2023ء میں  درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی کے دوران سابق سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر اپنے فرنٹ مین محمد ساجد اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ساجد، نسیم ریہاڑکے ذریعے کئی امیدواروں سے سات سے دس لاکھ روپے رشوت وصول کی اور انکو میرٹ سے ہٹ کر جعلی دستاویزات پر بھرتی کیا گیا جبکہ سابق ایم پی اے احسن انصر بھٹی نے اپنے پرائیویٹ سیکرٹری کو بھی ریکروٹمنٹ پالیسی سے کے خلاف بھرتی کروالیاجس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے انکوائری کے بعد سابق سی ای جاوید اقبال، ڈی ای او عبدالمجید، ڈی ای و ملک ریاض حسین، ڈپٹی ڈی او نرگس عارف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ساجد، سابق ایم پی اے احسن انصر بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ساجد عرصہ دراز سے کرپشن اور رشوت ستانی کے سلسلہ میں ایجوکیشن افسران کا سہولت کارچلا  آ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...