اسلام آ باد (آئی این پی ) جوہری مواد کی حفاظت میں پاکستان کو بھارت اور ایران سمیت کئی ممالک کے مقابلے میں بہتر قرار دے دیا گیا۔ نیوکلیئر سکیورٹی انڈیکس 2023 کے مطابق جوہری مواد کی حفاظت میں پاکستان 19ویں نمبر پر براجمان ہے، پاکستان کے جوہری مواد کی حفاظت میں مزید 3 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سکور 49 پر پہنچ گیا جبکہ بھارت کے جوہری مواد کی حفاظت کے پوائنٹس کا سکور بدستور 40 ہے۔ جوہری سہولیات کی حفاظت میں بھی پاکستان نے بھارت، ایران، میکسیکو، جنوبی افریقہ، مصر سمیت کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا، جوہری سہولیات کی حفاظت میں پاکستان روس اور اسرائیل کے ساتھ 32 نمبر پر ہے، جوہری سہولیات کی حفاظت میں پاکستان کا سکور 61 جبکہ بھارت کا 52 ہے۔