ساہیوال‘ ملک شیک پینے سے ایک خاندان کے 5 بچوں کی حالت غیر‘ 2 جاں بحق

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) ملک شیک پینے والے خاندان کی حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل، 2بچے جاں بحق ، دیگر کی حالت تسلی بخش ہے۔ غوثیہ کالونی ڈسپنسری روڈ کے رہائشی ملک آصف کے بچوں نے  گھر میں ملک شیک پیا جس کے بعد ان کی حالت غیر ہوگئی۔ ریسکیو 1122نے فوری 5بچوں کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جہاں 7ماہ کا انس اور 3سالہ حرم جاں بحق ہوگئے جبکہ6سالہ ایمان ٗ11سالہ فائقہ اور 13سالہ ابیہا کے معدے واش کرنے کے بعد حالت سنبھلنے پر انہیںہسپتال سے گھر بھجوا دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بچوں کے ملک شیک پینے کے بعد حالت غیر ہوئی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ملک شیک میں کوئی زہریلی چیز تھی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ علاوہ ازیں مرنے والے دونوں بچوں کو پاکپتن چوک سے ملحقہ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...