پی ایچ ایف کے دو نمائندوں کو کاکس میں نمائندگی فراہم کی جائے گی: صادق سنجرانی

Jul 20, 2023

اسلام آبا (خبر نگار) چیئرمین سینٹ، محمد صادق سنجرانی نے پاکستان ہیومینٹیرین فورم کی سالانہ رپورٹ 2022ء کے لانچ ایونٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی خطاب  میںصادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان ہیومینٹیرین فورم (پی ایچ ایف) نے پاکستانی عوام کی ترقی اورخاص طور پر تباہ کن سیلاب کے بعد متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کیلئے بھرپور کوششیں کیں اور ہم انکے اس غیر معمولی جذبے اور کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پی ایچ ایف ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو مختلف تنظیموں کو اکٹھا کرتے ہوئے مؤر طریقے سے پاکستانی عوام کی خدمت کرنے کے قابل بناتا ہے۔ انہوں نے پی ایچ ایف کو سینیٹ آف پاکستان کے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ چیئرمین سینٹ نے پی ایچ ایف اور ماحولیاتی تبدیلی کے پارلیمانی کاکس کے درمیان مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ایف کے دو نمائندوں کو کاکس میں نمائندگی فراہم کی جائے گی ۔

مزیدخبریں