اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیراعظم کے رابطہ کاربرائے معیشت وتوانائی بلال اظہرکیانی نے کہاہے کہ زراعت کے شعبہ پرکوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جارہا، پاکستان کو دیوالیہ ہونے کی نہج پرپہنچانے والے اب آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف کوششیں کررہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن دوبارہ اقتدارمیں آکرملکی ترقی اوراستحکام کے سفرکوجاری رکھے گی۔ پریس کانفرنس میںبلال اظہرکیانی نے کہاکہ حکومت کے اقدامات سے ملک میں معاشی استحکام آیاہے، حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ 9 ماہ کامعاہدہ کیاہے، یہ پروگرام وزیراعظم کی کوششوں سے ہواہے اور پورے ملک میں اس معاہدے کاخیرمقدم کیاگیا، 3 جولائی کو سٹاک ایکسچینج میں 2343 پوائنٹس کااضافہ ہوا، انڈکس نے 45ہزار کی حد عبورکرلیا۔