شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست، ایف آئی اے کو جواب فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست میں ایف آئی اے کو جواب درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا، جس میں بتایا گیا کہ شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کی درخواست پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...