اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ گذشتہ حکومت کے ناپختہ، مفاد پرستانہ اور غیرقانونی اقدامات نے ملک کو معاشی اور سیاسی تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا تھا مگر موجودہ مخلوط حکومت نے مثبت اور ٹھوس اقدامات سے ملک کو معاشی اور سیاسی تباہی سے بچا لیا ہے۔ سیاست دان کو اپنی زبان کا پاس رکھنا ہوتا ہے ورنہ اس کے جھوٹے بیانیوں کی قیمت ریاست اور عوام دونوں کو ادا کرنی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک لیڈر کا قوم سے یہ کہنا کہ معیشت کو سنبھالنے کیلئے اس نے ماہرین کی ٹیم تیار کر رکھی تھی، سراسر جھوٹا بیانیہ تھا۔
سیاست دان کو اپنی زبان کا پاس رکھنا ہوتا ہے: خورشید شاہ
Jul 20, 2023