لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کوہ پیماء ساجد سدپارہ نے پورٹر سپورٹ اور مصنوعی آکسیجن کے بغیر دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی’براڈ پیک‘ کو بھی سر کرلیا۔ساجد سدپارہ نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے اپنے کیرئیر میں 8 ہزار میٹر سے بلند آٹھویں چوٹی سر کی ہے۔براڈ پیک کی بلندی 8 ہزار 51 میٹر ہے جبکہ اسے دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی شمار کیا جاتا ہے۔ساجد سدپارہ پاکستان کی تمام پانچ "8 تھاؤزینڈرز" مصنوعی آکسیجن کے بغیر سر کر چکے ہیں۔اس سے قبل ساجد سدپارہ ایوریسٹ، کے ٹو، نانگا پربت، اناپورنا، مناسلو، جی ون اور جی ٹو بھی مصنوعی آکسیجن کے بغیر سر کر چکے ہیں۔ 4پاکستانی کوہ پیماوں نے7027میٹربلند چوٹی سپانٹک کوسرکرلیا ۔ کوہ پیماوں کی ٹیم میں ارندو باشہ،جواہرعلی ،محمد تقی اورڈاکٹرشہلاسمیت دیگرشامل تھے۔ کوہ پیماوں نے ایک ہفتے میں چوٹی سر کر کے سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ کوہ پیما جواہرعلی نے مسلسل تیسری مرتبہ سپانٹک چوٹی سرکی ہے ۔
ساجد سدپارہ نے بغیر آکسیجن کے براڈ پیک سر کرلی
Jul 20, 2023