ہجری سال پاکستان‘ قوم‘ عالم اسلام اور پوری دنیا کیلئے باعث رحمت ہو: صدر

Jul 20, 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی‘این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ سال نو اسلام کی خاطر دی گئی قربانیوں کو یاد کر کے اپنے ایمان اور عزم کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہے۔ معرکہ کربلا اسلامی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے، جو ظلم کے مقابلے میں غیر متزلزل جرات، قربانی اور ثابت قدمی کی مثال ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے ہجری سال نو 1445ھ /2023ء  کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ یہ ہجری سال پاکستان، پاکستانی قوم، عالم اسلامی اور ساری دنیا کیلئے باعث رحمت و برکت ہو، آمین۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی سال نو کا آغاز دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کوئٹہ کے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء نے ملاقات کی۔ صدر نے کہا کہ سرکاری افسران ملک میں گڈ گورننس کے فروغ کیلئے کردار ادا کریں۔ بیورو کریسی ملکی ترقی کیلئے اخلاص سے کام کرے۔ صدر نے بیورو کریسی کی جانب سے خدمات کی فراہمی بہتر بنانے کی ضرورت پر زور ہے۔

مزیدخبریں