خواتین کی فعال شمولیت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا: راجہ پرویز اشرف

Jul 20, 2023

اسلام آباد (نا مہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ معاشرے کے تمام شعبوں میں خواتین کی فعال شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ معاشرے پسماندہ رہتے ہیں جہاں خواتین کی تعلیم اور حوصلہ افزائی کا خیال نہیں رکھا جاتا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں اور سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  اسلام آباد میں یو این وویمن کے تعاون سے وویمن پارلیمنٹری کاکس (WPC) کے زیر اہتمام خواتین کے منشور پر سیاسی جماعتوں کی گول میز کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خواتین پارلیمنٹرینز کے فعال کردار کا ذکر کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ خواتین پارلیمنٹرینز قانون سازی کے عمل میں سرگرم کردار ادا کرنے میں سب سے آگے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین صنفی امتیاز کی حوصلہ شکنی کرتا ہے۔ 

مزیدخبریں