اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف بی آر نے ترمیمی ایس آر او جاری کر دی جس کے مطابق غیر ملکی سفارتکار دو سال استعمال کے بعد گاڑیوں پر ڈیوٹی کی ادائیگی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ دو سال سے پہلے فرورخت ہونے والی گاڑیوں سے 100 فیصد ڈیوٹی لی جائے گی۔ سفارتکار کو اپنی گاڑی فروخت کرنے کیلئے دفتر خارجہ سے اجازت لینا ہوگی۔ غیر ملکی دفتر خارجہ کی گاڑی فروخت کیلئے صرف سیکرٹری دفتر خارجہ اجازت دے سکے گا۔
غیر ملکی سفارتکار 2 سال بعد گاڑیوں کی ڈیوٹی ادائیگی سے مستثنیٰ
Jul 20, 2023